23 نومبر 2015
وقت اشاعت: 5:0
برطانیہ کا سب سے اونچا کرسمس ٹری روشن کر دیا گیا
لندن ......دنیا بھرکی طرح برطانیہ میں بھی کرسمس کی تیاریاں عروج پر ہیں، اس سلسلے میں برطانوی کاؤنٹی سسیکس میں 110 فٹ اونچا کرسمس ٹری روشن کر دیا گیا ہے۔
بر طانیہ کے سب سے اونچے کرسمس ٹری پر کرینوں کی مدد سے رضا کاروں نے لگ بھگ 18سو برقی قمقمے نصب کئے ہیں اور اس کی سجاوٹ بھی نہایت بہترین طریقے سے کی گئی ہے۔
یہ درخت تقریباً 120 سال پرانا ہے جسے پہلی بار23سال قبل سجایا گیا تھا۔