تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
29 نومبر 2015
وقت اشاعت: 6:43

چین میں درختوں کو رنگ برنگے سوئیٹرز پہنا دئیے گئے

بیجنگ ......موسم کے انگڑائی لیتے ہی دنیا بھر میں جہاں لوگوں نے سردی سے بچاؤکے لئے نت نئے انداز اپنالئے ہیں وہیں کچھ منچلوں نے درختوں کو بھی رنگ برنگے سوئیٹرز پہنا دیئے ہیں۔

جی ہاں چین کے شہر شنگھائی میں کچھ انوکھا کر دکھانے کے دیوانوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے راتوں رات درختوں کو بھی سوئیٹرز پہنا دئیے ہیں۔

درختوں کو سردی سے بچانے کے اس دلچسپ اور منفرد انداز نے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔رنگ برنگے اون سے بنے ہوئے سوئیٹرز میں ملبوس یہ درخت نہ صرف راہگیروں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں بلکہ ان کی تصاویر انٹرنیٹ پر بھی لوگوں کو مسکرانے پر مجبور کر دیتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.