تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 14:59

امریکا میں پرانےماڈل کی مہنگی ترین گاڑیاں نیلامی کیلئے تیار

نیویارک........امریکا میں پرانے ماڈل کی مہنگی ترین گاڑیاں نیلامی کے لیے تیار ہیں۔ نیلامی میں رکھی جانے والی سب سے مہنگی گاڑی فراری 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے زائد میں بکنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

امریکا میں پرانی مگر لگژری گاڑیاں نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی جس میں مشہور شخصیات کے زیر استعمال رہنے والی پرانے ڈیزائن اور کلاسک ماڈل کی چمچماتی گاڑیاں ایسے شائقین کے لئے رکھی جائیں گی جن کی جیب میں بھی ذرا دم ہے، کیونکہ ان گاڑیوں کی قیمتیں اب بھی آسمان سے باتیں کرتی ہیں۔

1956 کے ماڈل کی فراری 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے زیادہ میں فروخت ہونے کی امید ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.