تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 7:48

نیو یارک: 150سالہ پرانا کرسمس اسٹور خریداروں کیلئے کھول دیا گیا

نیویارک .......کرسمس کی آمد آمد ہے اور اسی سلسلے میں دنیا بھر میں تیاریاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔

نیو یارک میں 150سالہ پرانا کرسمس اسٹور خریداروں کے لئے کھول دیا گیاہے جہاں کھلونے اور دیگر سجاوٹ کیلئے استعمال کی جانے والی اشیاء توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

1858میں کھلنے والےMacy'sنامی اس کرسمس اسٹور میں کئی کارٹون کردار موجود ہیں جو آپ کو ایک نئی دنیا میں پہنچا دیں گے۔

اگر یہ کہا جائے توغلط نہ ہو گاکہ اس اسٹور میں شاپنگ کے ساتھ ساتھ تفریح کے بھی بھرپور مواقع ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.