تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
20 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 13:48

متحدہ عرب امارات میں ایئرچیمپئن شپ

دبئی......متحدہ عرب امارات میں ایئرچیمپئن شپ ہوئی، ہوا بازوں کی مہارت نے لوگوں کو بےساختہ داد دینے پر مجبور کردیا ،متحدہ عرب امارات میں ہونے والی العین ایئر چیمپئن شپ دس سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا ۔

مقابلے میں شریک ہوا بازوں نے دل کش فارمیشنز بنائیں اور طیاروں سے نکلنے والے رنگ برنگے دھوئیں نے فضا میں رنگ بکھیر دیئے ۔ چیمپئن شپ میں شریک ٹیموں کا تعلق امریکا،برطانیہ ، بلجیم ، پولینڈ اور خلیجی ممالک سے تھا ۔

سعودی پائلٹوں کی 23 میں سے 9 موو ایسی تھیں جن کا مظاہرہ پہلی بار کیا گیا ۔ لوگوں نے ہوابازوں کی مہارت کو دل کھول کر داد دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.