تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 14:59

دنیا کی پہلی ڈرون لائٹ پینٹنگ ویڈیو تیار

فرینکفرٹ......کرسمس کے موقع پر جہاں کرسمس ٹری اور سانتا کلاز بچوں اور بڑوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوتے ہیں وہیں اب کرسمس کی خوشیوں کو دوبالا کر نے کے لیے جرمن ٹیکنالوجی کمپنی نے دنیا کی پہلی ڈرون لائٹ پینٹنگ ویڈیو تیار کر لی ۔

ویڈیو پینٹنگ کو دی کرسمس ایڈٹ کا نام دیا گیا ہے،یہ پینٹنگ ایک ڈرون کے ذریعے بنائی جاتی ہے جسے آسمان پر بھیجنے کے بعد جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے منفرد شاہکار تخلیق کئے جاتے ہیں جن میں کرسمس ٹری کے علاوہ سانتا کلاز کو اپنی قطبی ہرنوں والی ہوائی گاڑی میں تحائف تقسیم کرتے دیکھایا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.