تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 18:21

ہاتھی بنے سانتا کلاز،جانوروں کی دعوت،سانتا کی سواری،روبوٹس نے سنبھالی

بینکاک......تھائی لینڈ میں انسانوں کے دوست ہاتھی بنے سانتا کلاز، بچوں اور بڑوں نے بھی کیا خوب انجوائے۔ تھائی لینڈ کے وسطی صوبہ اُتھایا کے ایک اسکول میں کرسمس کا جشن منایا گیا کچھ الگ انداز میں، جہاں ہا تھی بن گئے سانتا کلاز۔

سانتا ہاتھیوں نے بچوں میں بانٹے غبارے اور تحائف ،ساتھ میں رقص بھی کیا ۔ خوشیوں اور رنگوں سے بھرے اس ایونٹ سے بچے خوب محظوظ ہوئے ۔

کرسمس تہوار کی آمد میں بس ایک ہی دن رہ گیا ہے، کرسمس کی خوشی میں پولینڈ کے چڑیا گھر میں جانوروں کی دعوت ہوئی۔ شیر،بندر، طوطے اور زرافے کو پیش کئے گئے کرسمس باکس میں مزے مزے کے کھانے ۔

امریکی کمپنی نے تیار کئے ہیں ایسے روبوٹک قطبی ہرن جو سانتا کلاز کی سواری کو کھینچیں گے۔فلسطین میں مغربی کنارے کے علاقے میں بھی کرسمس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، عمارتیں،گلیاں اور گھر روشنیوں اور رنگوں سے سج گئیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.