تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
25 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 7:32

7سالہ بھارتی بچے کا لِمبو اسکیٹنگ میںعالمی ریکارڈ

منی پور......7سالہ بھارتی بچے نے لِمبو اسکیٹنگ کا حیرت انگیز مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

لِمبو اسکیٹنگ یعنی اپنی دونوں ٹانگوں کو مخالف سمت میں کھولتے ہوئے اسکیٹنگ کا مظاہرہ کرنا ایک مشکل ترین کھیل ہے، جسے کھیلنا بچوں کی بس کی بات نہیں ،تاہم 7سالہ بچے نے لِمبو اسکیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

بھارتی شہرمنی پور سے تعلق رکھنے والے بچے تِلک کیسم نے بارز کے نیچے سے گزر کا 144.7میٹر کا فاصلہ 56.01سیکنڈز میں مکمل کر کے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.