تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 3:17

جارجیا کی خاتون قیدی کو خوبصورت آواز نے رہائی دلا دی

تبلیسی.......خوبصورت آواز نصیب والوں کو ہی ملتی ہے لیکن کبھی کبھی خوبصورت آوازقسمت جگانے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ایسا ہی کچھ ہوا جارجیا میں جہاں خوبصورت آواز نے ایک خاتون قیدی کو جیل کی قید سے رہائی دلوا دی۔

ٹیونا نامی خاتون قیدی نے گلوکاری کے مقابلے میں حصہ لیا اور اپنی آواز کا ایسا جادو جگایا کہ انہیں رہا کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ 2012 ء میں مسلح ڈکیتی کے جرم میں گرفتار خاتون جیل کی سلاخوں کے پیچھے زندگی گزاررہی تھی اور ابھی اس کی سزا کے کچھ سال باقی تھی کہ ملک میں وائس آف جارجیا کے نام سے گانوں کے مقابلے کا اعلان کیا گیا۔

جارجیا کے ایک نجی ٹی وی نے اس مقابلے کو براہ راست دکھایا جس میں خاتون قیدی نے گانا گر کراپنی آواز کا ایسا جادو جگایا کہ نہ صرف لوگوں نے اسے خوب داد دی بلکہ وزیر جیل تو اتنا متاثر ہوئے کہ انہوں اسی وقت اسٹیج پر آکر خاتون قیدی کی ضمانت پر رہائی کا اعلان کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.