تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 دسمبر 2015
وقت اشاعت: 22:44

دنیا کا سب سے موٹا شخص میکسیکو میں انتقال کر گیا

میکسیکو......دنیا کا سب سے موٹا شخص اس دنیا سے رخصت ہو گیا، 38 سالہ آندرے مورینو کا وزن 444کلوگرام تھا۔ میکسیکو کا شہری آندرے مورینو دل کا دورہ پڑنے سے 38 سال کی عمر میں انتقال کر گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آندرے اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ دنیا کے سب سے موٹے شخص نے اکتوبر میں وزن کم کرنے کےلیے سرجری بھی کرائی تھی۔ آندرے مورینو نے آپریشن کرانے کے لیے 100کلو وزن کم کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.