تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
31 جنوری 2016
وقت اشاعت: 6:35

مخالف کو چت کرنے والے ٹائی سن کو ہوور بورڈ نے چت کر دیا

نیویارک......ہوور بورڈ کی سواری مزے دار تو ہے مگر آسان نہیں۔ بچوں کا کھیل لگنے والی یہ چیز بڑے بڑوں کو گرادیتی ہے۔ رنگ میں مخالفین کو چت کرنے والے مائیک ٹائی سن کو چھوٹے سے ہوور بورڈ نے چت کردیا۔

ہوور بورڈ یوں تو ہے شاندار سواری لیکن اس پر قابو رکھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں!آج کے نوجوان ہیں اس کھیل کے پکے کھلاڑی، لیکن اکثر کھلاڑی اس کھیل میں ہیں ایک دم اناڑی۔

رِنگ میں مخالفین پر مکوں اور گھونسوں کی بارش کرکے گرانے والےامریکی سابق ہیوی ویٹ چیمپئن ہوور بورڈ پر سواری کے دوران گر پڑے ۔

اس چھوٹی سواری کو چلاتے ہوئے بڑوں بڑوں کے چھکے چھوٹ جاتے ہیں۔ ہوورڈ سے متعلق ایک خبر فلپائن سے ہے کہ جہاں ہوور بورڈ پر سروس ادا کرنے پر پادری کو معطل کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.