9 فروری 2016
وقت اشاعت: 16:55
ننھے ریچھ کے برف پر کھیلنے کے مناظر لوگوں کی توجہ کا مرکز
نیویارک.......دنیا کے مختلف ممالک آج کل شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، کئی فٹ جمی برف نے جہاں لوگوں کو تفریح اور کھیل کود کا موقع فراہم کیا ہے تو وہیں جانور بھی برف باری سے لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں۔
اب ذرا اس ننھے بھالو میاں کو ہی دیکھ لیں جو ابھی صرف تین سال کا ہے لیکن برف پر ایسے مزے سے اچھل کود کرتا اور کھیلتا ہے جیسے برف نہیں بلکہ کھیلنے کی کوئی چیز سامنے ہو۔
برف پر اٹکھیلیاں کرتے اس ننھے ریچھ کو دیکھنے بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی بڑی تعداد میں چڑیا گھر کا ر خ کر رہے ہیں۔