12 فروری 2016
وقت اشاعت: 6:37
ہٹلر کی کتاب فروخت کے لیے پیش کردی گئی
برلن…جرمنی کے نازی سوشلسٹ آمر آڈولف ہٹلر کی کتاب دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی مرتبہ فروخت کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔
جرمن شہر میونخ کے معاصر تاریخ کے ادارے IFZ کی جانب سے شائع کیے جانے والے’مائن کامپف‘ یا ’میری جدوجہد‘ ہٹلر کی سوانح عمری بھی تھی اور ایک طرح کا فاشسٹ سیاسی منشور بھی۔امید کی جا رہی ہے کہ لوگ اس نازی رہنما کی کتاب کو بہتر طور پر سمجھ سکیں گے۔
’مائن کامپف‘ کے کاپی رائٹ یا جملہ حقوق کی مدت آڈولف ہٹلر کی موت کے 70 سال بعد 2015ء کے آخر میں ختم ہو گئے تھے۔ میونخ میں قائم معاصر تاریخ کا ادارہ اس کتاب کی اشاعت کے لیے گزشتہ کئی برس سے کام کر رہا تھا۔ IFZ کے ڈائریکٹر آندریاز وِرشنگ کے مطابق، ’’یہ ایڈیشن ہٹلر کی طرف سے پھیلائی جانے والی غلط معلومات، کھلے جھوٹ اور ادھورے سچ کو بے نقاب کرتی ہے۔‘‘