13 فروری 2016
وقت اشاعت: 21:46
رنگ برنگی تا روں سے تخلیق کردہ آرٹ کے دید ہ زیب شاہکار
روم.......رنگ برنگے تا روں سے تخلیق کردہ آرٹ کے ایسے حیرت انگیزاور دید ہ زیب شاہکار کے دیکھنے والے بھی دنگ رہ جائیں۔
دنیا بھر کے فنکار کچھ انوکھا پیش کرکے داد وصول کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں لیکن اس خواب کی تعبیر کچھ لوگ ہی حاصل کر پاتے ہیں۔روم سے تعلق رکھنے والا کِرس نامی آرٹسٹ کا شمار بھی ایسے ہی کامیاب لوگوں میں ہوتا ہے جو رنگ برنگی تاروں کی مدد سے آرٹ کے ایسے شاندار نمونے تخلیق کرتا ہے کہ دیکھ کر سراہے بنا نہیں رہا جاتا۔
فنکارانہ مہارت اور ذہانت کو استعمال میں لاتے ہوئے تاروں کی مدد سے مختلف دیدہ زیب مجسمے حقیقت سے انتہائی قریب ترمعلوم ہوتے ہیں جو آرٹ کے قدر دانون کو مسحور کر دیتے ہیں۔