تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
16 فروری 2016
وقت اشاعت: 12:53

جرمنی میں آئس اسکیٹنگ ورلڈچمپئن شپ کا آغاز

برلن........جرمنی کے شہر میونخ میں آئس اسکیٹنگ ورلڈ چمپئن شپ کاآغاز ہوگیا ہے جس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے کئی ماہرایتھلیٹ اسکیٹرز پر مشتمل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

اس مقابلے کیلئے میونخ کے اولمپیا پارک میں370میٹرلمبا اسکیٹنگ ٹریک تیار کیا گیاہے جسے مکمل طور پر خطرناک ڈھلوانوں کے ساتھ برف سے بھر دیا گیا ہے۔

مقابلے میں بیک وقت تین تین کھلاڑیوں پر مبنی دو ٹیموں کے چھ اسکیٹرز ہاکی اسکیٹس پہن کر برف سے بنی طویل ڈھلوان پر ریس لگاتے دکھائی دینگے اور اختتامی لائن تک پہنچنے کی کوشش کرتے نظر آئینگے۔ ایڈونچر سے بھر پور آئس اسکیٹنگ کے مقابلے کو دیکھنے کے لئے ہزاروں افراد یہاں کا رخ کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.