تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 فروری 2016
وقت اشاعت: 13:16

اے پی ایس حملے پر بنایا گیا ویڈیو گیم گوگل پلے سے ہٹا لیا گیا

اسلام آباد.....سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد اے پی ایس حملے پر بنایا گیا ویڈیو گیم گوگل پلے سے ہٹا لیا گیا،ویڈیوگیم پنجاب آئی ٹی بورڈ کی جانب سے بنایا گیا تھا۔

متنازع ویڈیو گیم ،پاکستانی آرمی ری ٹری بیوشن ، پنجاب آئی ٹی بورڈ نے گوگل پلے پر ڈالا، یہ ویڈیو گیم آرمی پبلک اسکول حملے سے متاثر ہو کر بنایا گیا تھا۔

ویڈیو گیم میں کھیلنے والے فوجیوں کا کردار ادا کرتے ہیں اور اسکول پر حملہ کرنے والوں کو گولیاں مارتے ہیں۔

ویڈیو گیم اے پی ایس حملے کے ایک برس مکمل ہونے پرسامنے لایا گیا تھا،لیکن ویڈ یو گیم پر لکھے جانے والے ایک مضمون کے بعد سوشل میڈیا پر ہر جانب سے اس ویڈ یو گیم پر خوب تنقید کی گئی ، جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے اب اسے ہٹا لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.