29 فروری 2016
وقت اشاعت: 9:22
ٹی وی، 73فیصد پاکستانیوںکی تفریح کا سب سے بڑا ذریعہ
پاکستان میں آج بھی ٹی وی تفریح کے حصول کا سب سے بڑا عوامی ذریعہ ہے۔ ملک بھر میں 73فیصد افراد کا کہنا ہے کہ وہ تفریخ کی غرض سے ٹی وی دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
یہ سروےگیلپ پاکستان نے گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن نامی ایک نجی ادارے کی مدد سے کرایا تھا ۔ سروے کے بعد ترتیب دیئے نتائج سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ پاکستان کی 73فیصد عوام تفریخ کی غرض سے ہر روز ٹی وی کو ترجیح دیتے ہیں۔
سروے میں چاروں صوبوں میں رہنے والی خواتین اور مردوں سے سوال کیا گیا تھا کہ تفریخ حاصل کرنے کی غرض سے وہ کس ذریعے کو ترجیح دیتے ہیں۔
نتائج کے مطابق 73فیصد افراد نے ٹی وی کے استعمال کو اپنی ترجیح قرار دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹی وی کے بعد تفریخ کے حصول کادوسرا سب سے بڑا ذریعہ اخبارات کو قرار دیا حالانکہ دنیا بھر میں اخبارات معلومات کا بڑا ذریعہ تصور ہوتے ہیں۔
پاکستان میں ریڈیو بھلے ہی عام مشاہدے میں نہ ہو لیکن اس کے باوجود 8فیصد عوام ریڈیو سے خود کو انٹرٹین کرتے ہیں۔
سروے نتائج کے مطابق 5فیصد افراد نے رسائل و جرائد، 8نے انٹرنیٹ اور پانچ فیصد نے موبائل، ایک فیصد نے دیگر ذرائع جبکہ 4فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔
سروے میں شہروں اور دیہات میں رہنے والے 1853خواتین اور مردوں نے حصہ لیا۔