2 مارچ 2016
وقت اشاعت: 11:26
ترکی :انقرہ میں شدید برف باری ،معمولات ِزندگی متاثر
انقرہ......ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں شدید برف باری سے معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے، اسکول بند اور لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔
انقرہ میں شدید برف باری نے ہر شے کو ڈھک دیا، برف جمع ہونے سے کئی سڑکیں بند کر دی گئیں، شہر میں جمع ہونے والی برف کوہٹانے کیلئے ایک ہزار سے زائد کا عملہ تعینات کیا گیا ہے۔
برف باری کے باعث پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں، حکام نے لوگوں کو غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔