4 مارچ 2016
وقت اشاعت: 20:48
سوئٹزر لینڈ میں 38 واں انٹرنیشنل ہاٹ ایئر بلون فیسٹول
زیورخ.....سوئٹزر لینڈ میں 38 واں انٹرنیشنل ہاٹ ایئر بلون فیسٹول کا آغاز ہوگیا ہے ۔ یہ فیسٹیول سوئٹزر لینڈ کے سیاحتی شہر شتو دے میں ہورہا ہے ۔
ہاٹ ایئر بلون فیسٹیول کے دوران سیکڑوں رنگ برنگے اور دلکش ڈیزائن کے غباروں نے آسمان کو سجایا ۔ اس فیسٹیول میں پندرہ ممالک کے پائلٹس اور دیگر عملہ حصہ لے رہا ہے جبکہ ہزاروں سیاح بھی انہیں دیکھنے کے لیے پہنچے ہیں ۔
یہ فیسٹیول 31 جنوری تک جاری رہے گا ۔