تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
8 مارچ 2016
وقت اشاعت: 8:6

کا رڈ بو رڈ کار جو دوڑنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے

ٹوکیو.....یوں تو آپ نے کئی لگژری گاڑیاں دیکھی ہونگی لیکن جاپان کی ایک آٹو موبائل کمپنی نے ایک ایسی گاڑی تیار کی ہے جونا صرف مکمل طور پر کارڈ بورڈ کی مدد سے بنائی گئی ہے بلکہ دوڑنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔

Lexusکی تیار کردہ اس انوکھی گاڑی کوماہر انجینئرز نے گتے کی لاتعداد تہوں کی مدد سے بنایا ہے جوایک دوسرے پر اس ترتیب سے رکھی گئیں نہ صرف یہ گاڑی مکمل ہو گئی بلکہ پہلی نظر دیکھتے ہوئے آرٹ کے کسی نمونے سے کم نہیں معلوم ہورہی ۔

اس کے ٹا ئروں ،نشستوں، ہیڈ لائٹ فریم سے لے کر تمام تر اندرونی اور بیرونی باڈی کو تہوں پر مشتمل کار ڈبورڈ سے بنایا گیا ہے جسے روڈ پر چلتے دیکھ کر یقیناًانجینئرزکی مہارت کو داد دینے کو دل چاہتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.