تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 مارچ 2016
وقت اشاعت: 1:12

آلوکی انوکھی تصویرایک ملین ڈالرمیں فروخت

لندن .....روپوں میں ملنے والی سبزی’آلو‘کو ایک فوٹو گرافر نے ایسا تراشا کہ ہیرا بنا ڈالا۔

آئرلینڈسے تعلق رکھنے والے ایک معروف فوٹو گرافر کیون ابوش کی یہ انوکھی تصویرایکملین ڈالر میں فروخت کردی گئی ہے، جسے یورپ کے ایک معروف بزنس مین نے خریدا ہے۔

کیون ابوش آئر لینڈکے ایک مشہور و معروف فوٹو گرافر ہیں جو اب تک ملالہ یوسف زئی ،اسٹیون اسپیل برگ،مائیکل پالن اور شرائیل سینڈ برگ کے فوٹو گراف بھی بنا چکے ہیں۔

کیون کی خصوصیت یہ ہے کہ ان کی تصاویر زیادہ تر بلیک بیک گراؤنڈ کے ساتھ لی جاتی ہیں جو انہیں دوسرے فوٹوگرافر سے منفرد رکھتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.