تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 مارچ 2016
وقت اشاعت: 12:29

بل گیٹس، ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

نیویارک…مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے ، دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ۔

ایک امریکی ویب سائٹ کو فراہم کئے گئے ڈیٹا سے دنیا کے 50 امیر ترین افراد کی فہرست تیار کی گئی جس میں مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس ایک بار پھر سب پر بازی لے گئے،ان کے اثاثو ں کی مالیت 87 اعشاریہ 4 ارب ڈالرز ہیں۔

اسپین کی کاروباری شخصیت امانسیو اورٹیگا 66ارب 80 کروڑ ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے اور امریکی کاروباری شخصیت وارن بفے دنیا کے تیسرے امیر ترین شخصیت قرار پائے، ان کے اثاثوں کی مالیت 60 ارب 70 کروڑ ڈالرز ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.