تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 مارچ 2016
وقت اشاعت: 18:40

جمی ہوئی آبشار پر مہم جوئی کے مشکل ترین مقابلے کا انعقاد

کولوراڈو........اونچی چٹا نوں اور پہاڑوں کے علاوہ جمی ہو ئی آبشا روں پر بھی مہم جو ئی کر ناکوئی آسان کام نہیں لیکن جب بات ہو مقابلے کی تو ایڈونچر کے دیوانے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔

امریکی ریاست کولوراڈو میں بھی جمی ہوئی آبشار پر مہم جوئی کے مشکل ترین مقابلے کا انعقا د کیا گیا جس میں کئی خطروں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ مقابلے میں جیتنے کے لئے کھلاڑی کو 50فٹ اونچی جمی ہوئی آبشار کی چوٹی پر سب سے کم وقت میں پہنچنا تھا ۔

منفرد نو کیلے آلات کااستعمال کر تے ہوئے یہ مہم جو افراد جمی آبشار پر اوپر کی جانب چڑھنے کیلئے اپنا راستہ آسان بناتے رہے اورکسی مشکل کا سامنا کیے بغیر چوٹی تک پہنچ گئے۔ اس مشکل ترین ریس میں جیتنے والے کھلاڑی کو آبشاروں کے بادشاہ کا لقب دیا گیا اور ساتھ ہی نقد انعام سے بھی نوازا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.