تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
11 مارچ 2016
وقت اشاعت: 6:38

ناروے: آسمان پر خوبصورت رنگوں کا نظارہ، پیرا گلائیڈر کی پرواز

اوسلو.......ناروے میں آسما ن پر گز شتہ دنو ں رنگوں کے انو کھے نظا رے دیکھنے کو ملے جس نے نہ صرف دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیابلکہ ایک پیرا گلائیڈر کی دھڑکنیں بھی روک دیں اور اُسے مجبور کر ڈالا کہ رنگوں کے اس دلکش نظارے میں وہ آسمان پرپیرا گلائیڈنگ کرے ۔

یہ قدرتی رنگین لہریں فضا میں مو جو د مقنا طیسی ذرات اور زمین کے گر د مو جو د برقی لہروں اور مختلف گیسو ں کے ٹکر انے سے وجو دمیں آئیں جنہیں کئی علاقوں میں دیکھا گیا۔

رنگوں کے اس انو کھے ملاپ اور رقص کر تی لہروں کے قدرتی نظارے میں اسپین کے پیرا گلائیڈر نے چمکدار لائٹوں سے مزین جامنی رنگ کے پیرا شوٹ میںآسمان پر اُڑان بھری جس نے دیکھنے والوں کو نہ صرف حیران بلکہ خو ش بھی کر دیا کیو نکہ یہ منظر سا ل میں کبھی کبھار ہی نظر آ تا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.