تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
11 مارچ 2016
وقت اشاعت: 9:4

قہقہے لگانے والا امریکی طوطا!

نیویارک......طوطے انسانوں کی نقل اتارنے اور باتیں کرنے میں تیز ہوتے ہیں لیکن یہ امریکی طوطا ایسے زور دار قہقہے لگاتا ہے کہ سب اس کی طرف متوجہ ہوجاتے ہیں۔

دنیا بھر میں مختلف نسل کے طوطوں کا گانا،ناچنا اور باتیں کر ناعام سی بات ہے لیکن اس ویڈیو میں نظر آتے یہ ایسے طوطے ہیں جو اس قدر خوش مزاج ہیں کہ انتہائی گرج دار اور زور دار آواز میں قہقہے لگاتے ہیں۔

امریکا میں موجود یہ پالتو طو طا اپنے مالک کے گھر میں خوب ٹھاٹ سے رہتا ہے اور دروازہ کھول کر گھر میں گھومتے ہوئے بلند آواز میں کڑک دارقہقہے لگاتا ہے۔

مہمان بھی ان حیرت انگیز قہقہوں کی آواز سن کر گھبرا جاتے ہیں کہ گھر میں کون گھس آیا ہے۔ان قہقہوں کو سننے کے بعد اگر اسے پرندوں کی دنیا کامو گیمبوکہا جائے تو غلط نہیں ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.