تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 مارچ 2016
وقت اشاعت: 3:27

مگرمچھوں کے ساتھ تیراکی کرنے والا نڈر نوجوان

نیویارک......امریکا میں خطروں کے کھلاڑی نے لئے تالاب میں مگر مچھ کے ساتھ تیراکی کے مزے۔ ایڈونچر کے شوق میں نوجوان نے اپنی جان کی بھی پروا نہیں کی۔ کسی خوف کے بغیر ایک نہیں دودو مگرمچھوں کے ساتھ تالاب میں تیراکی کی۔

پلاسٹک کے مگر مچھ پر سوار ہو کر یہ نوجوان تالاب میں تیرتا رہا، لیکن خوفناک مگر مچھوں نے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔ خطرناک مگرمچھوں کو دیکھتے ہی انسان کے خوف کی وجہ سے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں لیکن امریکا سے تعلق رکھنے والا ایک ایسا نوجوان بھی ہے جو خطروں سے کھیلنا پسند کرتا ہے۔

جی ہاں امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے و الایہ نوجوان ایک ایسے تالاب میں جا پہنچا جہاں کوئی ایک دو نہیں بلکہ کئی مگرمچھ ایک ساتھ تیراکی میں مصروف ہیں، یہ نوجوان بھی اپنے ایڈونچر کا شوق پورا کرنے جان کی پروا کئے بغیر اس تالاب میں اُتر گیا اور بلا خوف خطر اپنا ایڈونچر پورا کرتا دکھائی دیا۔

ایک پلاسٹک کے مگر مچھ پر سوار ہو کر یہ نوجوان ان مگر مچھوں کے درمیان تیرتا رہا تاہم حیرت کی بات یہ ہے اس دوران نہ تو ان مگر مچھوں نے اس نوجوان کونقصان پہنچایا نا ہی اس پر حملہ آور ہوئے کیوں ہو گئے نہ حیران!!

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.