13 مارچ 2016
وقت اشاعت: 7:59
برازیل میں ٹیکنالوجی میلے کا انعقاد
ساؤ پاؤلو ......برازیل میں ٹیکنالوجی میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی ملکوں سے ہزاروں ماہرین اور انجینئرز نے شرکت کی۔ساؤ پاؤلو میں ہونے والی کیمپس پارٹی نمائش میں جدید ترین ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز پیش کئے گئے۔
ماہرین نے انٹرنیٹ سے متعلق اپنے تجربات کا بھی اظہار کیا۔اس نمائش میں تقریباً سات سو گھنٹے تک مختلف موضوعات پر 17مراحل میں مباحث اور لیکچر دئیے جاتے ہیں۔ انتظامیہ نے نت نئی ایجادات اور ٹیکنالوجی متعارف کرانے پرانعامات بھی دیئے۔
برازیل کے صنعتی علاقے ساؤپالو میں اپنی نوعیت کے ایک انوکھے ٹیک میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے میلے کو چار چاند لگا دئیے،کیمپس پارٹی نامی اس ٹیکنالوجی میلے میں کئی ممالک سے ہزاروں ماہرین اور انجینئرز نے شرکت کی جس میں اپنے تیار کردہ جدیداور نت نئے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کی نمائش کی اورانٹرنیٹ کے بارے میں اپنے تجربات کا اظہار بھی کرتے دکھائی دئیے۔
کیمپس پارٹی میں ماہرین اور شائقین کو براہ راست ان خیالات پر تبادلہ خیال کا موقع ملتا ہے جن پر وہ عام طور پر سوشل نیٹ ورک کے ذریعے مباحثے کرتے ہیں۔
کیمپس پارٹی کی ترجمان کہتی ہیں میلے کے دوران تقریباً سات سو گھنٹے تک مختلف موضوعات پر 17مراحل میں مباحث اور لیکچر دئیے جاتے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے جدید اور نت نئی ایجادات اور ٹیکنالوجی متعارف کروانے پرانعامات بھی میلے کا حصہ بنائے گئے۔