تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
13 مارچ 2016
وقت اشاعت: 16:52

ممبئی:جوہو ساحل پر 40 فٹ لمبی مردہ وہیل مچھلی پائی گئی

ممبئی .........بھارتی شہر ممبئی کے مشہور تفریحی ساحل جوہو پر 40 فٹ لمبی مردہ وہیل مچھلی پائی گئی۔

ریاست مہاراشٹر کے محکمہ سمندری حیات نے مردہ وہیل مچھلی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔اس موقع پر حکام نے بتایا کہ وہیل کی لاش پر کسی قسم کے زخموں کے نشان نہیں اور ماہرین کا خیال ہے کہ اس کی موت 4 دن پہلے سمندری آلودگی کے باعث ہوئی۔

اس سے قبل پچھلے سال بھی 42 فٹ کی مردہ وہیل ممبئی کے ساحل پر پائی گئی تھی۔ بھارتی سمندری حیات کے محکمے کے مطابق یہ وہیل مچھلیاں مغربی بحیرہ عرب سے ممبئی کے ساحلی علاقوں کی جانب آتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.