14 مارچ 2016
وقت اشاعت: 15:47
فیس بک پرغیرلائسنس یافتہ ہتھیار بیچنے پر پابندی
لندن......سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے صارفین پر غیر لائسنس یافتہ ہتھیاروں کی آن لائن فروخت پر پابندی لگادی۔
یہ اقدام امریکا میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے حالیہ واقعات کے بعد ہتھیاروں تک رسائی کے معاملے پر بحث کے بعد اٹھایا گیا ہے۔لیکن ریاست کی اجازت سے لائسنس یافتہ ڈیلر ہی اپنے اشتہارات لگوا سکتے ہیں۔
فیس بک کی ہیڈ آف پروڈکٹ پالیسی مونیکا کے مطابق گزشتہ دو سال سے زیادہ سے زیادہ صارفین فیس بک کو خرید و فروخت کا ذریعہ بنا رہے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم مزید ترقی کرنے اور لوگوں کے لیے نئی مصنوعات کاآغاز کرنے کے لیے کچھ نئی پالیسیوں کاآغاز کرنے جارہے ہیں جس سے صارفین مزید بہتر طریقے سے مستفید ہوسکیں۔
سب سے مقبول سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ تسلیم کی جانے والی فیس بک کودنیا بھر میں کم از کم 1.59 بلین افراد جبکہ امریکا اور کینیڈا میں تقریباً 219 ملین افراد استعمال کرتے ہیں۔