تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
15 مارچ 2016
وقت اشاعت: 13:12

ڈگری، ڈگری ہوتی ہے؛ شخصیت کے پوشیدہ راز بھی فاش کر دیتی ہے

ڈنمارک ......... ڈگری، ڈگری ہوتی ہے شخصیت کے پوشیدہ راز بھی فاش کر دیتی ہے ۔کسی بھی انسان کی شخصیت کے بار ے میں جاننا ہو تو بس اس کی ڈگری دیکھ لیں،ان کی یونیورسٹی کی مضامین دیکھتے ہی اس کی شخصیت کے پوشیدہ راز آپ پر آشکار ہو جائیں گے۔

جی ہاں ڈنمارک کے ماہرین نے یہ حیرت انگیز اور دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ یونیورسٹی کے ڈگری کورسز لوگوں کی مخصوص شخصی عادات کا اظہار کرتے ہیں۔مثال کے طور پر جو لوگ بزنس یا قانون کا انتخاب کرتے ہیں وہ دیگر افراد سے جلد اتفاق نہ کرنے والے مگر اعصابی لحاظ سے مضبوط شخصیت کے حامل ہوسکتے ہیں۔

اس تحقیق کے دوران محققین نے 13 ہزار سے زائد طالبعلموں پر ہونے والی 12 تحقیقی رپورٹس کا جائزہ لیا اور یہ تعین کیا کہ کس شخصیت کے حامل افراد مخصوص مضامین کا انتخاب کرتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی آرٹس کا مضمون چنتا ہے تو کمزور اعصاب کا امکان زیادہ ہوتا ہے، ایمان داری میں کم جبکہ دنیا میں اوسط درجے کی دلچسپی ہوسکتی ہے۔

اکنامکس یا معاشیات کی تعلیم حاصل کرنے والے دنیا میں دلچسپی رکھنے والے ہوتے ہیں۔قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے بھی اکنامکس پڑھنے والے طالبعلموں جیسی شخصیت کے حامل ہوسکتے ہیں۔

اگر آپ سائنس پڑھ رہے ہیں تو شخصیت میں کھلا پن اور دنیا میں دلچسپی بہت زیادہ ہوسکتی ہے جبکہ ایسے افراد کے اعصاب نہ تو کمزور ہوتے ہیں اور نہ ہی بہت زیادہ طاقتور۔

محققین کا کہنا ہے کہ ان نتائج کو طالبعلم یونیورسٹی میں اپنی شخصیت کے مطابق مضمون کے انتخاب کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔تو پھر جناب کونسے مضمون کا انتخاب کر رہے ہیں آپ ؟؟

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.