21 مارچ 2016
وقت اشاعت: 10:10
تنہائی کا شکار کچھوے نے غوطہ خوروں کا خوب استقبال کیا
نیویارک.........انسان ہو یا جانو ر ہر کسی کو تنہا ئی بُری لگتی ہے اور اس کا عملی مظاہرہ سمندر میں ایک معصوم کچھوے نے پیش کیا۔
یہ غوطہ خور تیراکی کے لئے زیر آب پہنچے تو کچھ ہی دیر میں یہ کچھوا بھی آ پہنچااور غوطہ خور کو دیکھ کر اتنا خوش ہوا کہ کسی پالتو کتے اور بلی کی طرح اس کے گرد چکر لگانے لگا۔
صرف یہی نہیں بلکہ مسٹر ٹرٹل مسلسل غوطہ خور سے بے لوث محبت اور اُنسیت کا اظہار کرتا رہا جس کی شاید اولین ترجیح یہی تھی کہ یہ غوطہ خور اسے اکیلا چھوڑ کر نہ جائیں اور اس کے ساتھ ہی پانی میں رُکے رہیں۔