تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
23 مارچ 2016
وقت اشاعت: 23:7

جھیل سے ملی آدھا کلو سونے کی اینٹ جرمن لڑکی کی ملکیت قرار

برلن......اصل مالک نہیں ملا تو آدھا کلو وزنی سونے کی اینٹ اُس جرمن لڑکی کی ملکیت ہوگئی جس نے اِسے ڈھونڈا تھا۔ سونے کی اینٹ پاکستان روپوں میں 18 لاکھ 65 ہزار سے زائد کی ہے ۔

سونے کی اینٹ 16 سالہ مقامی جرمن لڑکی کو 6 ماہ پہلے جھیل کُونِگسی میں تیراکی کے دوران ملی۔جھیل سے نکالنے کے بعد لڑکی نے اسے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔جس کا کہنا ہے کہ اصل مالک تلاش کے باوجو د نہیں مل سکا لہٰذا یہ سونا لڑکی کا ہوا۔

اینٹ کی دریافت کے بعد آسٹریا کے ساتھ جرمنی کی جنوبی سرحد کے نزدیک واقع اس جھیل میں نازیوں کے کھوئے ہوئے سونے کی موجودگی کی افواہیں ایک بار پھر گرم ہوگئی تھیں، تاہم جرمن حکام کے مطابق ماہر غوطہ خوروں کو باوجود کوشش کے اس مقام سے مزید سونے کے آثار نہیں ملے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.