تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 مارچ 2016
وقت اشاعت: 13:56

تصاویر پرنٹ کرنے والا انوکھا موبائل کور متعارف

نیویارک......... تصویروں کے شوقین افراد کے لئے ماہرین نے ایک ایسا انوکھا موبائل کور متعارف کروایا ہے جو موبائل سے لی گئی تصویر کا پرنٹ فوراً آپ کے ہاتھ میں دے دیتا ہے۔

اس حیرت انگیز کور کو پرنٹ کیس کا نام دیا گیا ہے جو ونٹیج اسٹائل میں آپ کی تصویر کو پرنٹ کرتا ہے۔تصاویر پرنٹ کرنے لئے اس میں کوئی انک ڈالنے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ تصویر کھینچتے ہی فوراً اسے حرارتی عمل کے ذریعے مخصوص کاغذ پر چھاپ دیتا ہے۔اس منفرد کور کی قیمت عالمی مارکیٹ میں149ڈالر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.