تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 مارچ 2016
وقت اشاعت: 15:33

پیرس :1957 کی کار3 ارب71 کروڑ روپے میں فروخت

پیرس.....فرانس کے دار الحکومت پیرس میں انیس سو ستاون کی فراری ریسنگ کار تین ارب اکہتر کروڑ روپے کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہو گئی ہے۔

پیرس ریٹرو موبائل فیئر میں اسپورٹس کارسمیت ایک سو بہتر نایاب گاڑیاں نیلامی کے لیے پیش کی گئیں۔ لیکن انیس سو ستاون کی نایاب فراری اسپورٹس ریسنگ کار لوگوں کی توجہ کا مرکز تھی۔

نیلامی کے دوران فراری ریسنگ کار3 کروڑ 56 لاکھ ڈالر یعنی تقریبا تین ارب اکہتر کروڑ روپے کی ریکارڈ قیمت میں فروخت کر دی گئی ۔ اس سے پہلے ، دو ہزار چودہ میں ایک فراری کار تین ارب اکتیس کروڑ روپے میں فروخت ہوئی تھی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.