تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 مارچ 2016
وقت اشاعت: 14:29

ہاتھوں سے محروم15سالہ روسی لڑکا ماہر پیانسٹ بن گیا

ماسکو........اپنی انگلیوں کا جادو چلاتے ہوئے پیانو پر دلکش دھنیں تخلیق کرنیوالے موسیقار تو آپ نے بہت دیکھے ہونگے لیکن اب ہم آپ کو جس موسیقار سے ملوا رہے ہیں وہ پیدائشی طور پر انگلیوں سے محروم ہے۔

جی ہاں دو نوں ہاتھوں سے محروم روسی شہرکازان سے تعلق رکھنے والے15سالہ لڑکے نے ماہرپیانسٹ بن کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں ۔کچھ منفرد کرنے کے جذبے سے سر شاراس لڑکے نے اپنے ہم عمر ساتھیوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر زندگی جینے کیلئے ہمت نہیں ہاری اور دیکھتے ہی دیکھتے سخت محنت کے بعدبغیر انگلیوں کے ہی پاؤں سے گٹار بجانا سیکھ گیا۔

یہ نو جوان مختلف پروگرامز میں اپنے دونوں پاؤں کے سہارے گٹار بجاتااور ساتھ ہی خود گانا گاکر اپنی مہارت کا مظاہر ہ پیش کر تا ہے جوکہ اس جیسے معذور افراد کیلئے ہمت اور زندہ دلی کی اعلیٰ مثال ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.