24 مارچ 2016
وقت اشاعت: 16:37
واٹس ایپ میں بیک وقت 256افراد سے گروپ چیٹ کی جاسکے گی
نیویارک.....واٹس ایپ نے گروپ چیٹ کا نیا فیچر متعارف کروادیا ۔بیک وقت 256افراد سے گروپ چیٹ کی جاسکے گی۔
مشہور انسٹنٹ میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے نیا فیچرمتعارف کروادیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ صارفین اب گروپ چیٹ میں 100افراد کی جگہ 256افراد سے بیک وقت چیٹ کر سکیں گے۔
بہت سے واٹس ایپ صارفین کیلئے یہ نئی سہولت درد سر ثابت ہوگی تاہم یہ سماجی رابطوں اور بیک وقت زیادہ سے زیادہ افراد سے بات چیت کرنے کیلئے مفید ثابت ہوگا۔