تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
25 مارچ 2016
وقت اشاعت: 13:16

باڈی بلڈنگ کے شوقین کینگرو کی سوشل میڈیا پر دھوم

سڈنی .......ذرا اس کینگرو کو تو دیکھئے جو خود کو سلمان خان سمجھ بیٹھا ہے اور ہر آنے جانے والے کو متاثر کرنے کی کوششوں میں مگن ہے۔

جی ہاں آسٹریلیا کے ایک چڑیا گھر میں موجود کینگرووہاں آنے والے لوگوں کو دیکھ کر باڈی بلڈنگ کے ایسے ایسے پوز بناتا ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔

سینہ پُھلا کر مسلز دکھاتا شراتی کینگرو خود کو سلمان خان کیونکر سمجھ بیٹھا ،اس بارے میں کوئی اندازہ لگانا تو ناممکن ہے مگراس کی عجب غضب ادائیں دیکھنے لائق ہیں جن کے باعث یہ سوشل میڈیا پر بھی مقبولیت حاصل کر گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.