26 مارچ 2016
وقت اشاعت: 1:6
چینی کلینڈرکے نئے قمری سال کی تقریبات کا آغاز
سڈنی......... آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں چین کے نئے قمری سال کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں ۔ سڈنی ہاربر پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔
چینی کلینڈر کے مطابق نئے قمری سال کو ’’ایئر آف دی مونکی‘‘ یعنی بندر کا سال قرار دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر بندر، ڈریگن اور لائن ڈانس کی شاندار پرفارمنسز بھی پیش کی گئیں۔