تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 مارچ 2016
وقت اشاعت: 7:47

امریکا میں برف سے مجسمہ سازی کے مقابلے

نیویارک .....امریکی ریاست وسکونسن میں برف سے مجسمہ سازی کی نیشنل چمپئن شپ کا آغاز ہوگیا ہے۔

نیشنل اسنو اسکلپچر مقابلے میں امریکا کی11 مختلف ریاستوں سے15ٹیمیں یہاں پہنچی ہیں جو تین ممبران پر مشتمل ہیں۔

برف سے مجسمہ سازی کے اس مقابلے کیلئے ٹیموں کو جنیوا جھیل کے قریب اپنے مجسمے تیار کرنے ہیں جنہیں اُنکی انفرادیت،تکنیک اور اسکے ذریعے دیے جانے والے پیغام پر ججز کی جانب سے مارکس دیے جائینگے۔

واضح رہے کہ اس مقابلے میں جیتنے والی ٹیم کوٹرافی کے علاوہ برف سے مجسمہ سازی کے عالمی مقابلے میں شرکت کا دعوت نامہ بھی ملے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.