تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 مارچ 2016
وقت اشاعت: 3:15

ماہر مصورہ نے کافی کو کینوس پر منتقل کرکے دلکش پورٹریٹ تیار کرلیا

بیجنگ ......اب کافی پینے کے ساتھ ساتھ پینٹنگ بنانے کیلئے بھی استعمال کی جارہی ہے۔ ماہرچینی مصورہ نے عام پینٹنگ کلرز کے بجائے کافی کو کینوس پر منتقل کر کے دلکش پو رٹریٹ تیار کیا جسے دیکھ کر حیران ہی رہ گئے۔

آرٹسٹ کافی کو کپ کے نچلے حصے میں لگا کر کینوس پر اس انداز سے ترتیب وار رکھ رہی ہے کہ آخر میں ایک دلکش پو رٹر یٹ بن کر سامنے ابھر آیا ہے ۔

آرٹ کے اس انوکھے اظہار نے نہ صرف ناقدین کو حیرت میں ڈال دیا ہے بلکہ فنکارہ کی مہارت پر بھی دیکھنے والے داد دئیے بغیر نہیں رہ پا رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.