تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 مارچ 2016
وقت اشاعت: 3:31

جاپان میں دو تازہ خربوزے گیارہ ہزار یورو میں نیلام

ٹوکیو ....... جاپان میں ایک تازہ نیلامی میں دو خربوزے ایک اعشاریہ پانچ ملین ین (بارہ ہزار چار سو ڈالر یا گیارہ ہزار یورو) میں فروخت ہو گئے۔

اعلیٰ قسم کے خربوزوں کا یہ جوڑا جاپان کے شمالی علاقے ہکائیڈو کی ساپورو سینٹرل ہول سیل مارکیٹ میں نیلام ہوا۔ خربوزوں کی اس جوڑی کے لیے دی جانے والی یہ رقم اتنی بڑی ہے کہ اس میں جاپان میں ایک نئی کار خریدی جا سکتی ہے ۔

جاپان میں کسی پھل کا سیزن شروع ہونے پر اس طرح سے پھلوں کی بھاری قیمت لگانا ایک روایت ہے، جوخریدار کے وقار اور مرتبے کی خواہش کو ظاہر کرتی ہے۔ بہت سے لوگ اس طرح کے پھل اپنے دوست احباب کے لیے تحفے کے طور پر خریدتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.