تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 مارچ 2016
وقت اشاعت: 5:59

نارفولک تالندن سفر ملکہ نے ٹرین میں، کیٹ مڈلٹن نے ہیلی کاپٹر میں کیا

لندن...... منزل ایک مگر پہنچنے کیلئے ملکہ الزبتھ بیٹھیں عام مسافر ٹرین میں اور بہو کیٹ مڈلٹن نے 3000پونڈ کے سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر پکڑلیا۔شہزادی کے عمل پر برطانوی عوام خفا ہوگئے۔

نارفولک سے لندن تک کا سفر طے کر نے کیلئے 89 سالہ ملکہ نے عام پیسنجرز کی طرح کنگز لئین اسٹیشن کا رخ کیا۔54 پاؤنڈ کا فسرٹ کلاس ٹکٹ خریدااور ایک گھنٹہ 40منٹ میں اپنی منزل پر پہنچ گئیں۔

حالانکہ سفر کا مقصد مختلف تھا لیکن یہی فاصلہ طے کرنے کیلئے ان کی بہو(پوتے کی بیوی) 34 سالہ ڈوئیچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن نے ٹیکسوں کی مد میں جمع ہونے والی سرکاری رقم میں سے 3000 پونڈ خرچ کر ڈالے۔ ہیلی کاپٹر نے شہزادی کو نارفولک سے لندن صرف 45 منٹ میں پہنچا دیا۔

برطانیہ میں شاہی خاندان کو اہم تقریبات میں شرکت کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت ہے لیکن ملکہ الزبتھ یہ سہولت شاز و نادر ہی حاصل کرتی ہیں۔ اس کے برعکس سفر کے مہنگے آپشن کو لے کر شہزادی کی ترجیح سے متعلق برطانوی عوام نے سوشل میڈیا پر تنقید کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.