31 مارچ 2016
وقت اشاعت: 2:22
وزیر صحت ہریانہ کی کھائے کا گوشت کھانے والوں کو انوکھی نصیحت
چندی گڑھ ......بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیر صحت انیل وج نے گائے کا گوشت کھانے کے شوقین افراد کے لئےانوکھی نصیحت کرکے ایک اور تنازع کھڑا کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انیل وج کا کہنا ہے کہ جو شخص گائے کا گوشت کھائے بغیر نہیں رہ سکتا وہ ہریانہ آنے کی زحمت بھی نہ کرے کیونکہ یہاں کاؤ پراٹیکشن لاء نافذ ہے جس کے تحت گائے کو مارنے یااس کا گوشت کھانے پر تین سے دس سال قید بھی ہوسکتی ہے۔