تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
31 مارچ 2016
وقت اشاعت: 12:16

خزانے کی تلاش، خیرپور میں 200 سال پرانے مزار کی کھدائی

خیرپور......خیرپور میں سونے کی دیگ کی تلاش میں 2 سو سال پرانے مزار کی کھدائی کردی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے رات بھر کھدائی کی، کوئی خزانہ نہیں ملا تو فرار ہوگئے۔

کوٹ ڈیجی میں پیر نودل شاہ کا مزار لالچی افراد کا نشانہ بن گیا۔ پولیس کے مطابق چند روز قبل 20 کے قریب افراد ٹریکٹر ٹرالی پر آئے، سجادہ نشین کو رسیوں سے باندھ دیا اور مزار کی زمین میں کھدائی کرتے رہے۔ ملزمان نے رات بھر کھدائی کی، کوئی خزانہ نہیں ملا تو فرار ہوگئے، رسیوں میں جکڑے گدی نشین کواگلی صبح دیہاتیوں نے آزادکرایا۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ کھدائی کرنیوالے افرادکی تلاش شروع کردی گئی ہے اورمختلف پہلوؤں سےتحقیقات جاری ہیں۔

دوسری طرف شہریوں کے مطابق چند دنوں سے علاقے میں افواہیں گردش کررہی تھیں کہ مزارکے اندر سونے کی دیگ دفن ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.