تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 اپریل 2016
وقت اشاعت: 17:48

چین : مردہ قرار دیا گیا نوزائیدہ بچہ زندہ ہوگیا

بیجنگ .....چین میں مردہ قرار دیئے گئے بچے نے تدفین سے قبل دوبارہ سانسیں لینا شروع کردیں اور معجزاتی طورپر زندہ ہوگیا۔

یہ حیرت انگیز واقعہ چین کے شہرجن ہوا میں پیش آیا جہاں ایک ماہ کا بچہ معجزاتی طور پر تدفین سے چند لمحے پہلے زندہ ہوگیا۔

گزشتہ ماہ چینی جوڑے کے ہاں ایک بچے نے جنم لیا، جس کی حالت ٹھیک نہ ہونے پر ڈاکٹروں نے اسے انتہائی نگہداشت میں رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بچہ 23 دن تک انکوبیٹر میں رہا تاہم حالت بہتر ہونے پر ڈاکٹرز نے اسےگھر لے جانے کی اجازت دے دی تھی لیکن گھر لے جاتے ہی اس کی حالت دوبارہ خراب ہوگئی جس پر ڈاکٹرز نے بتایا کہ اس بچے کی موت واقع ہوچکی ہے۔

بچے کو15گھنٹے تک مردہ خانے میں رکھوادیا گیا لیکن تدفین قبل جیسے ہی اس بچے کو لے جایا گیا تو اس نے معجزاتی طور پر رونا شروع کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.