تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 اپریل 2016
وقت اشاعت: 22:22

امریکی خاتون کی نرالی جڑواں بچیاں

نیویارک .......نیو یارک کی رہائشی خاتون ہینا یارکر نے نرالی جڑواں بچیوں کو جنم دیا ہے، ایک کا رنگ سفید اور آنکھیں نیلی ہیں جبکہ دوسری بیٹی کی رنگت سانولی اور آنکھیں سیاہ ہیں۔

عام طور پر جڑواں بچوں میں بے حد مماثلت ہوتی ہے لیکن امریکی خاتون کے ہاں دو ایسی جڑواں بچیاں پیدا ہوئی ہیں جن میں سے ایک امریکی تو دوسری افریقی نظر آتی ہے ۔

نیو یارک کی رہائشی خاتون ہینا یارکر کی جڑواں بچیوں میں سے ایک کا رنگ سفید اور آنکھیں نیلی ہیں، جبکہ دوسری بیٹی کی رنگت سانولی اور آنکھیں سیاہ ہیں جس کی وجہ بچیوں کے والد کا مخلوط نسل سے تعلق رکھنا ہے ۔

عنایہ اور مائلہ نامی بچیوں کی شکل اور خدو خال بالکل ایک جیسے ہیں لیکن رنگت دیکھ کر انہیں بہنیں تسلیم کرنامشکل ہے ۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ والدین مختلف نسلوں سے تعلق رکھتے ہوں تو بچے بھی مختلف رنگت اپنا سکتے ہیں۔ تاہم اس کا امکان 10 لاکھ بچوں میں سے صرف ایک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.