تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:35

دو ماہ تک زیر آب رہنے والا ڈرون تیار

نیویارک......امریکی ماہرین نے ایسا ڈرون تیار کرلیا ہے جو دو ماہ تک خراب ہوئے بغیر پانی کی گہرائی میں رہ سکتا ہے اور سگنل ملتے ہی باہر آکر فضا میں پرواز کرجاتا ہے ۔ یہ ڈرون جسے کراکنز کا نام دیا گیا ہے ۔ امریکا کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے ماہرین نے تیار کیا ہے ۔

اس ڈرون میں سب میرین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اور اسے تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے بنایا گیا ہے جبکہ برقی آلات کو بھی اچھی طرح محفوظ بنایا گیا ہے ۔ ماہرین کے مطابق یہ دیگر دفاعی منصوبوں کے مقابلے میں بہت کم خرچ اور قابلِ بھروسا ہے ۔

ماہرین کے مطابق اس ڈرون کو جنگی اور جاسوسی کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے تاکہ سمندری افواج بھیجنے سے قبل کسی مقام کا جائزہ لیا جاسکے یا پھر ان پر دیگر ہتھیار رکھ کر بمباری کا کام بھی لیا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.