تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:16

شمالی امریکاسے ایک ارب تتلیاں نقل مکانی کرکے میکسیکو پہنچ گئیں

میکسیکو سٹی ......ہر سال کی طرح اس سال بھی کم و بیش ایک ارب تتلیاں شمالی امریکا سے نقل مکانی کرکے میکسیکو پہنچ گئی ہیں۔

چارانچ بڑے پَروں کی حامل خاص مونارک(Monarch)نسل کی یہ تتلیاں ہر سال اکتوبرمیں نقل مکانی شروع کرتی ہیں اور 2ہزار500طویل سفرطے کرکے میکسیکو کے گرم علاقے میں پہنچتی ہیں جہاں سورج کی گرماہٹ سمیٹنے کیساتھ ساتھ اپنی نسل کی افزائش پر بھی توجہ دیتی ہیں۔

صرف دو مہینے زندہ رہنے والی یہ خاص نسل کی تتلیاں جب میکسیکو کے جنگلات میں پہنچتی ہیں تو درختوں پر چمٹی ان تتلیوں کے جھنڈ کے جھنڈ خوبصورت نظارہ پیش کرتے نظر آتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.