تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
25 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:58

کافی کپ میں آرٹ کا تڑکا،آسٹریلوی آرٹسٹ کی انوکھی تخلیق

سڈنی ......یوں تو دنیا بھر میں کافی کی کئی مشہور دکانیں موجود ہیں جو اپنے گاہکوں کو مزیدار کافی کا لطف فراہم کرتی ہیں لیکن ایک ماہر فنکار نے کافی کپ میں منفرد آرٹ تخلیق کرکے سب کو حیران کردیا۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والا یہ ماہر آرٹسٹ کافی پر ایسی دلفریب اور منفرد تصویریں بناتا ہے کہ کافی پینے کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔

سیونگوون نامی یہ آرٹسٹ انسانی تصاویر کے علاوہ مختلف جانوروں اور کارٹون کرداروں کی تصاویر بھی کافی پر بنا تا ہے جو کہ دودھ اور جھاگ کی مدد سے تیار کی جاتی ہیں۔

سیونگوون اپنے اس منفرد فن کی بدولت سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.