تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:4

امریکی فوارہ جو پانی کے ساتھ آگ بھی اُگلتا ہے

سالٹ لیک سٹی…عام طور پر دنیا بھر میں فواروں میں سے پانی نکل کر فضامیں بلند ہو تا اور دلکش نظارے پیش کر تا ہے لیکن امریکی ریاست Utah کے ایک شاپنگ مال میں ایسا منفرد فوارہ نصب کیا گیا ہے جو پانی کے ساتھ ساتھ بیک وقت آگ اور میوزک کا بھی جادو جگا کر دیکھنے والوں کو حیران کر دیتا ہے۔شاپنگ مال کے عین وسط میں نصب کیا گیا یہ فوارہ مسحور کن میوزک کے ساتھ وقفے وقفے سے گرگٹ کی طرح کبھی پانی تو کبھی آگ کے شعلے بلندکرکے سب کو محظو ظ کر تا ہے جو کہ اپنی انفرادیت سے آج کل لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.